پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیرمیں زوجیلا کے قریب برفانی تودہ گرنے سے5گاڑیاں تباہ

سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں ضلع گاندربل میں پانچ گاڑیاں ایک بڑے برفانی تودے کی زد میں آنے کے بعد کم از کم چھ افراد معجزانہ طور پر بچ گئے۔ نیزسرینگر،لہہ ہائی وے پر منی مرگ کے علاقے شیطان نالہ کے مقام پر برفانی تودہ گرنے سے کم از کم 5گاڑیاں دب گئیں جن میں سے ایک میں دو افراد سوار تھے جبکہ دیگر میں ایک ایک شخص سوار تھا۔انہیں فوری طور پر ایک بڑا ریسکیو آپریشن کرکے بچالیاگیا۔ڈپٹی کمشنر کرگل نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پانچ گاڑیوں میں سوار تمام چھ افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ شکر ہے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔