آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی مسلمان عید الفطر ہفتہ کو منائیں گے

کینبرا(پی پی آئی)دنیا بھر میں رمضان المبارک کے اختتام میں اب چند دن باقی ہیں، اس لیے اربوں مسلمانوں نے عید کے استقبال کی بھرپور تیاریاں شروع کر دی ہیں۔عید الفطر کے چاند کی رویت کے حوالے سے ماہرین فلکیات کی جانب سے اپنی ماہرانہ رائے دی جا رہی ہے، پی پی آئی کے مطابق آسٹریلیا دنیا کا وہ پہلا ملک ہے جہاں ماہ مبارک کے اختتام سے ہفتہ بھر قبل ہی عید الفطر کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا گیاہے۔آ اور آسٹریلین فتویٰ کونسل نے عید الفطر 22 اپریل کو ہونے کا اعلان کیا ہے، اسی لیے آسٹریلیا میں عید الفطر 22 اپریل ہفتہ کو منائی جائے گی۔

Next Post

مجھے تو انتخابات2سال تک ہوتے نظر نہیں آ رہے: جلیل شرقپوری

Mon Apr 17 , 2023
شرقپور شریف(پی پی آئی)سابق ممبر پنجاب اسمبلی جلیل احمد شرقپوری نے کہا ہے کہ مجھے تو انتخابات دو سال تک ہوتے ہوئے نظر نہیں آ رہے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے جلیل احمد شرقپوری نے کہا ہے کہ وطن عزیز کو بحرانوں میں مبتلا کر دیا گیا ہے. لوگوں کی روٹی پوری نہیں ہو رہی ہے. […]