آرائز فاؤنڈیشن کی تقریب، 650 بچوں میں عید کے ملبوسات تقسیم

کراچی(پی پی آئی) آرائز فاؤنڈیشن کی جانب سے عید الفطر کی خوشیوں میں مستحقین کو شریک کرنے کیلیے سی ٹی او کمپاؤنڈ آئی آئی چندریگر روڈ پرتقریب منعقد ہوئی،جس میں 650 سے زائد بچوں میں عید کے ملبوسات تقسیم کیے گیے۔تقریب میں چائلڈ اینڈ وومن پروٹیکٹو پولیس کی شبانہ جیلانی، آفرین صدیقی، سلیم الدین شیخ، انور غوری، نسلمان محمود،جابر خان نے بھی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شبانہ جیلانی نے نے کہا کہ ہمیں خوشی کے مواقع پر ان لوگوں کو یاد رکھنا چاہیے جو ا ان پرمسرت لمحات میں محرومیوں کا شکار رہتے ہیں۔شبانہ جیلانی نے خواتین کی تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک پڑھی لکھی ماں ہی ایک روشن مستقبل اور خوبصورت معاشرے کی ضامن ہے۔تقریب کے آخر میں ڈاکٹر نجیب اللہ، نائب صدر شاکر صابر، ساجد لطیف اور عذیر سلیم نے تنظیم کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔

Next Post

مجھے تو انتخابات2سال تک ہوتے نظر نہیں آ رہے: جلیل شرقپوری

Mon Apr 17 , 2023
شرقپور شریف(پی پی آئی)سابق ممبر پنجاب اسمبلی جلیل احمد شرقپوری نے کہا ہے کہ مجھے تو انتخابات دو سال تک ہوتے ہوئے نظر نہیں آ رہے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے جلیل احمد شرقپوری نے کہا ہے کہ وطن عزیز کو بحرانوں میں مبتلا کر دیا گیا ہے. لوگوں کی روٹی پوری نہیں ہو رہی ہے. […]