کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم آزاد کشمیر، پی پی یا اس کی اتحادی جماعت سے ہوگا: فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ

مظفر آباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)پاکستان پیپلزپارٹی نے پاکستان تحریک انصاف سے آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ بھی چھیننے کا پلان بنالیا۔ فیصل کریم کنڈی کہتے ہیں وزیراعظم آزاد کشمیر، پیپلز پارٹی یا اس کی اتحادی جماعت سے ہوگا۔آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ کیلئے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان سخت مقابلہ ہے، دونوں جماعتیں جوڑ توڑ میں مصروف ہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کیلئے نمبر پورے کرنے کا دعویٰ کردیا۔ فیصل کریم کنڈی کہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر پیپلز پارٹی یا اس کی اتحادی جماعت سے ہوگا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بیرسٹر سلطان گروپ سے معاملات طے پارہے ہیں، موجودہ 52 ارکان میں سے 27 ووٹ والا وزیراعظم بن سکے گا، وزیراعظم کے انتخاب کیلئے ہمارے پاس مقررہ ووٹوں سے زیادہ ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ متعدد ایم ایل ایز سے رابطے کئے ہیں، مزید سے روابط جاری ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کا عمل آئندہ ایک 2 روز میں مکمل ہوجائے گا۔دوسری جانب ا?زاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر چوہدری ریاض کی زیر صدارت ساڑھے 4 گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا، تاہم کورم پورا ہونے کے باوجود بغیر کسی کارروائی کے کل صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔