بھارت مسلمانوں کے لیے ایک قتل گاہ بن چکا ہے: کل جماعتی حریت کانفرنس

کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سابق کنوینر محمد فاروق رحمانی نے کہا ہے کہ آر ایس ایس کے غنڈے بھارتی مسلمانوں کو ان کے اپنے ہی وطن میں جانوروں کی طرح ذبح کررہے ہیں اور دنیا کوئی سوال نہیں پوچھتی۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد فاروق رحمانی بھارتی ریاست اترپردیش میں چار بار رکن اسمبلی منتخب ہونے والے عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف احمد کے دن دہاڑے اوربراہ راست ٹی وی کوریج کے دوران بہیمانہ قتل پراپنا ردعمل ظاہرکر رہے تھے۔پولیس دونوں سابق ارکان اسمبلی کی حفاظت کرنے میں ناکام رہی۔ فاروق رحمانی نے خبردار کیا کہ بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر سے روزانہ خوفناک رپورٹس آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف کشمیریوں کو حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے پر نشانہ بنایا جارہا ہے اور علاقے کے مسلم اکثریتی تشخص کو تبدیل کرنے کے لیے آبادی کا تناسب تبدیل کیا جارہا ہے اور دوسری طرف بھارتی مسلمانوں کا قصور ان کا مذہب اسلام پر یقین ہے۔

Next Post

وزیراعظم آزاد کشمیر، پی پی یا اس کی اتحادی جماعت سے ہوگا: فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ

Mon Apr 17 , 2023
مظفر آباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)پاکستان پیپلزپارٹی نے پاکستان تحریک انصاف سے آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ بھی چھیننے کا پلان بنالیا۔ فیصل کریم کنڈی کہتے ہیں وزیراعظم آزاد کشمیر، پیپلز پارٹی یا اس کی اتحادی جماعت سے ہوگا۔آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ کیلئے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان سخت مقابلہ ہے، دونوں جماعتیں جوڑ توڑ میں […]