لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر گیم ڈویلپمنٹ اور چیف سلیکٹر عامرسہیل نے پی سی بی کے میڈیکل پینل پر تحفظات کا اظہار کردیا ۔قومی ٹیم کے اکثر کھلاڑیوں کے فٹنس لیول کے حوالے سے چیف سلیکٹر شدید تحفظات کا شکار ہیں ۔ذرائع کے مطابق عامر سہیل پی سی بی کے میڈیکل پینل سے ناخوش ہیں ۔عامر سہیل کا خیال ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز اور دورہ جنوبی افریقا کے دوران زخمی ہونے والے کھلاڑیوں کو بھی تک بہتر طریقے سے ٹریٹ نہیں کیا گیا ہے ۔چیف سلیکٹر نے میڈیکل پینل کوہدایت کہ ہے کہ ان فٹ اور زخمی کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ لیں تاکہ ایشیا کپ کی ٹیم کو حتمی شکل دی جاسکے ۔
Next Post
تیز ترین چینی خاتون ایتھلیٹ سرمائی اولمپکس سے دستبردار ہوگئیں
Sat Feb 8 , 2014
سوچی: چین سے تعلق رکھنے والی دنیا کی تیز ترین خاتون ایتھلیٹ یوجینگ کولہے میں چوٹ کی وجہ سے سوچی سرمائی اولمپکس سے دستبردار ہوگئیں ۔ 28سالہ یوجینگ نے ایڈلر ایرینا میں خواتین کی 500میٹر اور 1000میٹر کی دوڑ میں حصہ لینا تھا ۔ انٹرنیشنل اسکیٹئنگ یونین کے ترجمان کیبالکو نے تصدیق کی ہے کہ یوجینگ زخمی ہونے کے باعث […]
