سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صنعتکار برادر ی نے عید پر غیر ضروری تعطیلات کو یکسر مسترد کردیا

کراچی(پی پی آئی)سالٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین اسماعیل ستار نے عید الفطر پر غیر ضروری تعطیلات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے وقت میں جب ملک کو شدید معاشی بحران کا سامنا ہے عید الفطر پر 5 دن کی تعطیلات انتہائی غیر دانشمندانہ فیصلہ ہے جس پر نظرثانی کی جانی چاہیے۔پی پی آئی کے مطابق اسماعیل ستار نے ایک بیان میں کہا کہ عید پربہت زیادہ تعطیلات پاکستان کے موجودہ معاشی بحران کے پیش نظر فی الوقت بالکل غیر مناسب ہیں۔ ہم مالی لین دین کو کسی بھی اضافی دنوں کے لیے روکے رکھنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔انہوں نے حد سے زیادہ چھٹیوں کے باعث پرائیویٹ سیکٹر کو ہونے والے کاروباری نقصان کے بارے میں سالٹ مینوفیکچررز اور ایکسپورٹرز کمیونٹی کی جانب سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شکوہ کیا کہ حکومت نے صنعتکاروں کی تجاویز کو خاطر میں لائے بغیر ازخود ایک اور اہم فیصلہ کرلیاجو اپنے شہروں اور گھروں کو جانے کے خواہشمند سرکاری ملازمین کے لیے خوش کن ہے تاہم نجی شعبے کے لیے جو اس وقت ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے مستحسن نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں معمول کے امور باالخصوص برآمدات اور بینک کلیئرنس سے متعلق سست پڑ جاتے ہیں جس کی وجہ سے بہت سے تجارتی لین دین کو روک دیا جاتا ہے جس سے ادائیگیوں میں تاخیر ہوتی ہے جس سے یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کے لیے زیادہ چھٹیوں کا فیصلہ واپس لینا ممکن نہیں تو نجی شعبے پر اس فیصلے کو لاگو نہیں ہونا چاہیے۔اسماعیل ستار نے حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ فیصلے میں جلد از جلد نظرثانی کرے تاکہ پاکستان کی معیشت کو مزید نقصان نہ پہنچے۔