شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان نے سیاست کو نفرت انگیز بنانے کیلئے بہت محنت کی: سعد رفیق

لاہور(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان نے سیاست کو نفرت انگیز بنانے کے لیے بہت محنت کی، اب وہ اپنے بوئے ہوئے کانٹے چن رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا نے کہا میں بات چیت کے حق میں ہوں، جماعت کے اندراپنی رائے بھی دے چکا ہوں لیکن گالم گلوچ، سازشوں اوربہتان تراشی سے اسکا ماحول عمران کمپنی نے پراگندہ کیا۔لیگی رہنما نے سوال کیا کہ عدم اعتماد کے ماحول میں بات چیت کیسے ہو؟ ہو جائے تونتیجہ خیز کیسے ہو؟ عمران نے سیاست کو نفرت انگیز بنانے کیلئے بہت محنت کی، اب اپنے بوئے کانٹے چن رہے ہیں، بحرحال عدم اعتماد اور تنازعات کے باوجود پاکستان کیلئے ایک دوسرے سے بات کرنے ہی میں عافیت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ اگر بات ہوئی تو اس میں سب شریک ہوں گے، کچھ براہ راست کچھ بالواسطہ، بات چیت کا ایجنڈا آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے ہوگا مگر ون پوائنٹ نہیں۔