خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چار گھنٹے دیں آٹے کی قیمت 110 سے 105 تک لے آوں گا: گورنر سندھ

کراچی(پی پی آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ مجھے صرف 4 گھنٹے دیں تو میں آٹے کی قیمت 110 سے 105 تک لے آوں گا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری بفرزون بلاک 15 میں روڈ پر سحری کرنے پہنچ گئے اور لوگوں کے ساتھ سحری کی،۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ اب مجھے اس شہر اور صوبے کے کام ہوتے نظر آرہے ہیں، کراچی کو آئی ٹی سٹی بنائینگے، لوگوں کو کاروبار سکھائیں گے۔ سندھ حکومت کو خط لکھ کر پوچھیں گے کہ سڑکوں کی تعمیر کے لئے پیسے کس کو دئیے، سڑکیں کیوں نہیں بنیں۔انہوں نے کہا کہ ہر ٹاون میں رضاکاروں کی ایک ٹیم جمع کررہے ہیں، رضاکار لوگوں کے مسائل کے بارے میں آگاہ کرینگے، اگر حکومت نے مسائل حل نہ کئے تو ہم کرینگے۔گورنر سندھ نے کہا کہ کسی کے ساتھ کالج، یونیورسٹی، ادارے میں زیادتی ہو تو وہ گورنر ہاوس کی گھنٹی بجائے، گھنٹی وہ بجائیگا اور گھنٹا ہم بجائینگے۔انہوں نے کہا کہ ایڈوائزری کمیٹی بنارہا ہوں، کمیٹی میں علما مشائخ، ڈاکٹر، انجینئرز ہونگے جو بھی اس شہر اور صوبے کی بہتری کے لئے مشورہ دیگا اس پر کام کرینگے۔گورنر نے کہا کہ ہر 15 دن بعد کھلی کچہری ہوگی، کسی بھی صنعتکار کے پلاٹ کے ٹرانسفر کا مسئلہ ہو یا کوئی اور مسئلہ ہو تو وہ گونر ہاوس میں رابطہ کرے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹوٹل ایکسپورٹ کا 54 فیصد حصہ کراچی کرتا ہے لیکن ای ڈی ایف فنڈ سے کراچی کو ایک روپیہ نہیں ملتا، میں وزیراعظم، کامرس منسٹر سے ملوں گا اور ای ڈی ایف فنڈ کی بات کروں گا، اگر ہمیں ای ڈی ایف فنڈ مل جائے تو ہمیں کسی کی ضرورت نہیں۔