خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی سوشل میڈیا پر مفتی عبدالشکور کی شہادت کی مہم چلا رہی ہے:مریم اورنگزیب

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے حادثے کو سازش قرار دیا جارہا ہے۔ لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا کہ مفتی عبد الشکور کے معاملے پر 3 روز سے سازش ہو رہی ہے۔مریم اورنگزیب نے الزم لگایا کہ پاکستان تحریک انصاف سوشل میڈیا پر مفتی عبدالشکور کی شہادت کی مہم چلا رہی ہے۔خیال رہے کہ پولیس کی جانب سے بیان جاری کیا گیا تھا کہ مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنے والی گاڑی کا ڈرائیور اوور اسپیڈنگ کا عادی ہے اور گاڑی کو ٹکر مارنے والی گاڑی کے ڈرائیورکو 13 چالان بھی ہو چکے ہیں۔پولیس کے مطابق ڈرائیور کے ذمہ گاڑی کا 2600 روپے جرمانہ اس وقت بھی بقایا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ گاڑی کا نمبر نادہندگان کی فہرست میں شامل اور اس کو تھانے میں بند کرنا تھا۔