پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لندن،مریم اورنگزیب کے سامنے احتجاج کرنے پر پی ٹی آئی سپورٹر نے غلطی تسلیم کرلی

لندن(پی پی آ ئی)لندن میں وفاقی وزیرمریم اورنگزیب کے سامنے احتجاج کرنے پر خاتون پی ٹی آئی کی سپورٹر نے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ماہین فیصل نامی لڑکی نے کہا کہ میں ایوان فیلڈ کے باہر ایک باراحتجاج کیا تھا لیکن بعد میں احساس ہوا کہ اپنی آوازبلند کرنے کے اوربھی بہت طریقے ہیں۔برطانیہ میں پی ٹی آئی قیادت سے فاصلہ اختیارکرلیا ہے کیونکہ مجھے لگتا ہے احتجاج کرنے کا جو ہمارا مقصد ہے وہ پورا نہیں ہو رہا۔ہرچیز تمیز کے دائرے میں رہ کر کی جا سکتی ہے۔لوگ مریم اورنگزیب کے گرد جمع ہو کر چیخ رہے ہیں تو بہت عجیب لگا، انہیں باقاعدہ طور پر ہراساں کر رہے تھے۔اْس وقت مریم اورنگزیب کے ساتھ جو بھی ہوا وہ غلط تھا۔ماہین فیصل نے کہا کہ میں کسی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں ہوں، بطورپاکستانی مسائل ہر آواز اٹھائی۔انہوں نے مزید کہا کہ جنید صفدرنے جس رویے کا مظاہرہ کیا تھا وہ قابلِ تعریف ہے۔عمران خان ایسی تربیت نہیں دیتے،میں بھی اس چیز کے خلاف ہوں۔