پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حسان نیازی کیخلاف مقدمات کی تفصیلات طلب، سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری

اسلام آ باد(پی پی آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے فوکل پرسن اور بھانجے حسان نیازی کیخلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں حسان خان نیازی کے مقدمات کی تفصیلات فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی، حسان خان نیازی کے وکیل نعیم پنجوتھہ،مرزا آصف ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ کسی بھی مقدمہ میں کورٹ کی اجازت کے بغیر گرفتاری سے روکا جائے۔عدالت نے اسلام آباد پولیس، ایف آئی اے اور سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کر دیئے۔عدالت نے حسان نیازی کے خلاف مقدمات کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت آج جمعرات تک کیلئے ملتوی کر دی۔