پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

احد چیمہ کی آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں بریت کی درخواست

لاہور(پی پی آ ئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی احد چیمہ نے آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی احد چیمہ نے لاہور کی احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس سے بریت کیلئے اپنے وکیل امجد پرویز کی وساطت سے درخواست دائر کی۔عدالت نے احد چیمہ کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 اپریل کو جواب طلب کرلیا۔نیب نے سابق چیئرمین ایل ڈی اے احد چیمہ سمیت دیگر کے آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار کیخلاف کوئی شواہد
سامنے نہیں آسکے، عدالت احد چیمہ کو ریفرنس سے بری کرنے کا حکم دے۔