ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نجی ہاؤسنگ اسکیموں میں درخت کاٹنے میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کا حکم

لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک سے متعلق کیس میں ہیٹ ویو کی روک تھام کے لئے اقدامات کا حکم دے دیا، عدالت نے نجی ہاؤسنگ اسکیموں میں درخت کاٹنے میں ملوث افراد کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایشیائمیں ہیٹ ویو بڑی تیزی سے آرہی ہے، ریلوے اور پی ایچ اے درختوں کی آبیاری کے لئے مل کرکام کرے۔لاہور ہائیکورٹ نے نجی ہاؤسنگ اسکیموں میں درخت کاٹنے میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا۔عدالت نے قرار دیا کہ جم خانہ، رائل پام اور نشاط سرکاری پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنانے سے متعلق مل کر لائحہ عمل بنائیں، ایسا نہ کیا گیا تو سخت کارروائی کا سامنا کرنے کو تیار رہیں۔