ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اغوا کے بعد 7سالہ بچے کوقتل کرنے کا ملزم عدم ثبوت پر بری

کراچی (پی پی آئی)قتل کے مقدمے میں سزائے موت پانے والے قیدی کو سندھ ہائیکورٹ نے بری کر دیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے قتل کیس میں سزائے موت سنائے جانے والے ملزم رضوان علی کو سندھ ہائی کورٹ نے سزا سے بری کر دیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے قتل کیس میں سزائے موت کے خلاف اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے انسداد دہشت گردی کی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے ملزم رضوان علی کی سزائے موت کے خلاف اپیل منظور کر لی اور ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوشن اپنا کیس ثابت کرنے میں ناکام رہی۔ جبکہ پراسیکیوشن نے دالائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم پر 7 سالہ بچے کو اغوا کے بعد قتل کرنے کا الزام تھا، بچے کی لاش ملیر ندی سے 14 جولائی 2020 کو ملی تھی۔ پراسیکیوشن نے مزید دلائل دیئے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم کو 24 نومبر 2022 کو سزائے موت سنائی تھی، ملزم کے خلاف کورنگی انڈسٹریل ایریا میں قتل و اغوا کا مقدمہ درج تھا۔ دوسری جانب ملزم کے وکیل نے کہا کہ پولیس کے پاس ملزم کے اعترافی بیان کے علاوہ کوئی ٹھوس شواہد نہیں تھے، انسداددہشت گردی کی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔