ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ن لیگ کا سیاسی جماعتوں میں مذاکراتی عمل اتفاق رائے سے آگے بڑھانے پراتفاق

اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ن نے سیاسی جماعتوں میں مذاکراتی عمل کو اتفاق رائے سے آگے بڑھانے پراتفاق کرلیا۔پی پی آئی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ(ن)کے رہنماؤں کااجلاس ہوا، جس میں حکومتی قانونی ٹیم اورمشیروں نے بھی شرکت کی، جبکہ قانونی ٹیم کی جانب سے شرکا کوعدالتی معاملے پر پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔باخبر ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے امورپرمشاورت کی گئی، اور مذاکراتی عمل کو اتفاق رائے سے سے آگے بڑھانے پراتفاق کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں سپریم کورٹ کی جانب سیالیکشن سے متعلق کیس کی سماعت پربھی غورکیاگیا،اورقانونی ٹیم کی جانب سے اجلاس کیشرکاء کوعدالتی معاملے پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔