عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حکومت تجویز دے، راستہ نکالنے کی کوشش کریں گے: شاہ محمود قریشی

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) تحریک انصاف رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت آئین کے تحت الیکشن پر تجاویز دے، عمران خان کی جانب سے کہتے ہیں کہ راستہ نکالنے کی کوشش کریں گے۔سپریم کورٹ میں الیکشن کیس کی سماعت کے دوران شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی کی نمائندگی کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ دیکھنا ہو گا کہ یہ حکومت کا تاخیری حربہ تو نہیں اور کیا ملک کو پارلیمانی قررادادوں سے چلانا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نہ انتشار چاہتے ہیں نہ آئین سے انحراف اور ہم مزاکرات کے حامی ہیں جو آئین کے اندر رہتے ہوئے ہوں۔ مذاکرات تو کئی ماہ چل سکتے ہیں، کشمیر اور فلسطین کے مسئلے نسلوں سے زیر بحث ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمیں کہا گیا کہ قومی اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی لیکن پھر ن لیگ پیچھے ہٹ گئی،شاہ محمود قریشی نے عدالت کو یقین دلایا کہ عمران خان کی طرف سے کہتے ہیں کہ راستہ نکالنے کی کوشش کریں گے۔شاہ محمود قریشی کی گفتگو کے دوران قمر زمان کائرہ نے کہا کہ تلخ باتیں یہاں کرنا بہتر نہیں، جواب الجواب بھی دے سکتے ہیں۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عدلیہ کو ڈبیٹنگ کلب نہیں بنانا چاہتے، ہم ایک دن بھی آئینی مدت سے زیادہ حکومت میں بیٹھنے کے لیے تیار نہیں۔۔عدالت میں موجود عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ عدالت جو بھی فیصلہ دے گی، قبول کریں گے۔ سیاسی شخصیات کبھی ڈائیلاگ سے انکار نہیں کرتی تاہم انھوں نے کہا کہ ایسا نہ ہو مزاکرات میں چھوٹی اور بڑی عیدیں ایک ساتھ ہو جائیں۔