عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان نے روس سے خام تیل کا پہلا کارگو جہازمنگوانے کا آرڈر دیدیا

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)پاکستان نے روس سے خام تیل پہلا کارگو جہازمنگوانے کا آرڈر دے دیا۔نجی میڈیا رپورٹ کے مطابق حکام وزارت پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ روسی تیل کا پہلا کارگو بطورٹیسٹ منگوایا جا رہا ہے،پہلا کارگو آنے سے سستے تیل کی خریداری کے معاہدے کا باقاعدہ آغاز ہوگا،پاکستان اپنی ضرورت کا 33 فیصد سستا تیل روس سے خریدنا چاہتا ہے۔روسی تیل کا پہلا کارگومئی کے وسط میں پاکستان پہنچے گا،حکام وزارت پیٹرولیم کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان روس سے دواقسام کا خام تیل منگوانا چاہتا ہے۔پاکستان میں روسی خام تیل یورال اورسوکولزریفائن ہوسکتے ہیں،پہلے کارگو کا تیل کو روسی ٹیم کی موجودگی میں ریفائن کیا جائیگا۔وزیرپیٹرولیم مصدق ملک نے بھی روس پہلا کارگومنگوانے کی تصدیق کردی۔