عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کو جتنے خطرات لاحق ہیں اْتنی ہی سیکیورٹی دی جائے

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی سیکیورٹی واپس لینے کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہاکہ عمران خان کو جتنے خطرات لاحق ہیں اْتنی ہی سیکیورٹی دی جائے،وفاقی حکومت عمران خان کو لاحق خطرات کا معاملہ تھریٹ اسیسمنٹ کمیٹی کے سامنے رکھے۔ہائیکورٹ نے تحریری فیصلے میں عمران خان کو لاحق خطرات کا مکمل تعین کر کے اس کے برابر سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا۔عمران خان سے متعلق تھریٹ اسیسمنٹ کمیٹی کے گزشتہ سال کے فیصلے صرف کاغذی محسوس ہوتے ہیں، یہ بات تسلیم شدہ ہے کہ عمران خان بطور سابق وزیراعظم سیکیورٹی کے اہل ہیں۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہاکہ سیکیورٹی فراہم کرتے ہوئے عمران خان پر حالیہ حملے کو بھی مدنظر رکھنا ضروری ہے، عمران خان کی سیکیورٹی کے حوالے سے معاملات کا ازسر نو جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔