عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ناران کے قریب ایک اور برفانی تودہ گرگیا

مانسہرہ/مظفرآباد(پی پی آ ئی)ناران کے قریب ایک اور برفانی تودہ گرگیا، تودے گرنے کے بعد شاہراہ کاغان تاحال بند ہے جبکہ مظفرآباد کے مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈ کے باعث نیلم روڈ بلاک ہے۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا عملہ بھاری مشینری سے برف ہٹانے میں مصروف ہے، جبکہ کاغان تک مرکزی شاہراہ بحال ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سیاح عید کی چھٹیوں میں ناران جانے سے گریزکریں۔دوسری جانب مظفرآباد میں مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈ کے باعث نیلم روڈ بلاک ہے جبکہ سڑک کی بندش کے باعث نیلم کا زمینی رابطہ دیگرعلاقوں سے منقطع ہوگیا ہے۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ مظفرآباد سے شاردا اور مارگلہ تک روڈ بحال ہے اور نیلم روڈ کی بحالی کا کام جاری ہے۔واضح رہے کہ طورخم سرحدی گزرگاہ کے قریب ایکسپورٹ روڈ پر گرنے والے پہاڑی تودے کو ہٹانے کا کام آج چوتھے روز بھی جاری ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایکسپورٹ روڈ پر50 فیصد سے زیادہ ملبہ ہٹانے کا کام مکمل ہوگیا ہے اور اب تک 5 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران اب تک 24 کنٹینرز نکال لئے گئے ہیں۔ریسکیو آپریشن میں افغانستان سے منگوائی گئی بھاری مشینری بھی کام کررہی ہے۔