مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نوازشریف، شہبازشریف کے فون کے بعد مو لانا نے پرتشدد پریس کانفرنس کی: شیخ ریشد

را ولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے الزم لگاتے ہو ئے کہا ہے کہ لیگی قا ئد میاں محمد نوازشریف اور شہبازشریف کے فون کے بعد مو لانا فضل الرحمن نے پرتشدد اوردہشت گرد پریس کانفرنس کی۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں سا بق وزیر دا خلہ شیخ رشید نے پی ڈی ایم کے سر براہ مو لانا فضل الرحمن کی پریس کا نفرنس پر رد عمل میں کہا کہ مندر کا ہتھوڑا بندوق کی نوک اور گینگ آف تھری کے سیاستدانوں کے الفاظوں کااستعمال مذاکرات نہیں بلکہ عدلیہ سے کھلی جنگ ہے۔سپریم کورٹ نے اہنے فیصلے میں سب کو پابندکر دیاہے جو نہیں مانیگاوہ قانون کے شکنجے میں آئیگا۔ا نہوں نے کہا کہ باپ سپریم کورٹ کوخوش آئندبیٹا بندوق کی نوک کہتاہے حکومت توہین عدالت میں نااہلی میں عدم اعتمادی میں اورآرٹیکل6کے ریڈار میں آسکتی ہے۔سپریم کورٹ نے کہہ دیاہے سپلیمنٹری گرانٹ کا مستردہوناحکومت پرعدم اعتمادہے،عدلیہ نے ہرقسم کے دباؤ کومستردکرکے آئین اورقانون کاجھنڈا اٹھایا ہواہے،عدلیہ ہی جیتے گی۔ شٰخ رشید نے مزید کہا کہ پاکستان کے دوست ممالک پاکستان میں سیاسی استحکام چاہتے ہیں۔حکومت چیمبر کے اندراور عدالت میں پاؤں پڑتی ہے،میڈیا میں ٹارزن بنتی ہے گلے پڑتی ہے۔حکمران سامان باندھ لیں گاڑی چھوٹنے والی ہے،ساری قوم عدلیہ کیساتھ کھڑی ہے،عید کے بعدبڑی خبرآسکتی ہے،نگران حکومتیں ختم ہوچکیں 14مئی کوصوبائی الیکشن ہونگے۔