مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کچہ رجوانی، دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر کا پولیس پر راکٹ لانچروں سے حملہ

صادق آباد(پی پی آ ئی) کچہ رجوانی کے علاقے میں دہشت گردوں اور کچہ کے جرائم پیشہ عناصر نے پولیس پر راکٹ لانچروں اور لانگ رینج ہتھیاروں سے حملہ کر دیا۔شرپسندوں کے حملے میں پولیس کی اے پی سی کو معمولی نقصان پہنچا، جوابی کارروائی میں دہشت گرد و ڈاکو پسپا ہونے پر مجبور ہوگئے، پولیس نے علاقے میں قابل سکھانی اور لاٹھانی گینگ کے 18، 20 خطرناک ملزمان اور دہشت گردوں کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔۔ذرائع کے مطابق کچہ مورو اور کچہ جمال کے علاقے کلیئر کروا لئے گئے ہیں، گزشتہ برس ہونے والے آپریشن کے دوران یہاں شہادتیں ہوئی تھیں تاہم اس برس بغیر کسی نقصان کے دونوں علاقے کلیئر کرائے گئے ہیں۔کچہ پولیس آپریشن تیرھویں روز جاری ہے، اس دوران رحیم یار خان پولیس نے اب تک 20 ڈاکو گرفتار کر لئے ہیں جب کہ 3 ہلاک ہو چکے ہیں، پولیس نے کچہ کا مزید ہزاروں ایکڑ رقبہ جرائم پیشہ عناصر سے پاک کر دیا ہے، پولیس کی مؤثر حکمت عملی سے سکھانی گینگ کی مزاحمت دن بہ دن کمزور پڑ رہی ہے۔ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس کچہ آپریشن کو کامیاب بنا کر اہل علاقہ کو مستقل امن کا تحفہ دے گی، علاقہ میں امن کا مستقل قیام ہماری عید کا دن ہو گا۔