مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی رہنماعلی امین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

شکار پور(پی پی آ ئی) رہنما پی ٹی آئی علی امین گنڈاپور کو شکارپور کی مقامی عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔علی امین گنڈا پورکو اشتعال انگیز تقاریرکے کیس میں اسپیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا جہاں پولیس نے ان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
عدالت نے پولیس کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے علی امین گنڈا پورکا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا اور ان کو سکھر سینٹرل جیل بھیج دیا۔عدالت نے رہنما پی ٹی آئی علی امین کو 26 اپریل کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ریاست مخالف تقاریر اور ٹویٹ کرنے پر شکارپور کے مقامی شخص امان اللہ کی جانب سے ایف آئی آر درج کروائی گئی تھی۔