اسلام آباد/جدہ(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور نوازشریف کے مابین ملاقات میں سعودی پاک برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ اور پاکستان کو درپیش مسائل کے حل پر بات کی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا کہ قائد محمد نواز شریف کی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر مریم نواز بھی ملاقات میں موجود تھیں۔ نوازشریف نے سعودی قیادت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ان دنوں سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں سے وہ واپس لندن لوٹ جائیں گے جبکہ مریم نواز کا پاکستان آنے کا امکان ہے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور نوازشریف کے مابین ملاقات میں مریم نواز بھی موجود تھیں۔
Next Post
سیاستدان عیدالفطر اپنے اپنے آبائی علاقوں میں منائیں گے
Fri Apr 21 , 2023
کرا چی /لاہور/اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستانی سیاستدان عیدالفطر کی خوشیاں اپنے اپنے آبائی علاقوں میں منائیں گے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کراچی اور وزیراعظم شہباز شریف لاہور میں عید منائیں گے،مولانا فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان میں عید منائیں گے، سابق وزیراعظم عمران خان بھی عید کا […]
