پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارت نے جی 20 اجلاس کی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا شروع کر دیا

نئی دہلی(پی پی آئی) بھارت نے کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف جی 20 اجلاس کی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا شروع کردیا۔مقبوضہ وادی کشمیر کے ضلع راجوڑی میں فوجی ٹرک کو آسمانی بجلی گرنے سے آگ لگی جس میں چار بھارتی فوجی مارے گئے لیکن شام چھ بجے بھارتی فوج نے پیش آنے والے حادثے کوحریت پسندوں کی جانب سے دستی بم حملہ قرار دے دیا۔پی پی آئی کے مطابق بھارتی میڈیا، سابق سرکاری اہلکاروں اور مودی نواز صحافیوں و تجزیہ نگاروں نے سات بجے اعلانیہ طور پر پاکستان پہ الزام لگانا بھی شروع کردیا۔واضح رہے کہ بھارت نے جی 20 ممالک کا اجلاس 21 سے 23 مئی کے دوران مقبوضہ وادی چنار کے سری نگر میں کرانے کا اعلان کررکھا ہے۔اجلاس کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں امن و امان کی صورتحال نارمل ہے جب کہ وہاں شدید احتجاج اور ہڑتالوں کے باعث صورتحال سب کے سامنے ہے اور وہی مودی سرکار کے لیے درد سر بھی بنے ہوئے تھے۔