سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ جموں و کشمیر میں عید کی چاند رات چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں پوسٹرچسپاں

سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں عید کی چاند رات چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں چسپاں کئے گئے پوسٹروں میں اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے جموں و کشمیر میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کی خلاف ورزی کا نوٹس لے جسے سلامتی کونسل نے 5 جنوری 1949 کو منظور کی گئی قرارداد کے ذریعے تسلیم کیا تھا۔پوسٹروں میں اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے اپیل کی گئی ہے کہ عالمی ادارے کشمیریوں سے74 سال قبل کیے گئے اپنے وعدوں کا احترام کرائیں اوراقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کے حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔