سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خوشدامن آڈیو لیک، رانا ثنااللہ نے انہی سے از خود نوٹس کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (پی پی آئی) چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی خوشدامن کی مبینہ آڈیو لیک ہونے پر وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے انہی سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ ایک نئی آڈیو منظرعام پر آئی ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں کی گفتگو سے ہر پاکستانی کے ذہن میں تشویش ابھرتی ہے، کیا ملک کے فیصلے گھر والوں کے کہنے کے مطابق ہو رہے ہیں؟ گھریلو خواتین پارٹی کارکنوں کو غداری پر اکسائیں گی تو بات تو ہو گی، معزز جج صاحبان کے گھر والے اس طرح کی گفتگو میں ملوث ہیں؟۔ رانا ثنا اللہ نے مزید کہا ہے کہ ملک میں گروپ بندی اور تقسیم پیدا کی جا رہی ہے، فیصلے ضد اور اناکی بنیاد پر ہو رہے ہیں، معزز جج صاحبان کے گھر والے اس طرح کی گفتگو میں ملوث ہیں؟، گفتگو کے نتائج پوری دنیا دیکھ رہی ہے، اس طرح کی گفتگو کے پوری قوم پر مضر اثرات پڑ رہے ہیں، اس گفتگو نے لوگوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، اس کا از خود نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا پتا چلایا جائے کہ یہ گفتگو اصلی ہے یا نقلی؟، سامنے آنے والی گفتگو کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے، گفتگو درست ہے تو پھر اس پر پوچھ گچھ ہونی چاہیے، ملک میں گروپ بندی اور تقسیم پیدا کی جا رہی ہے، بابا رحمتے کی بھی ایک آڈیو لیک سامنیآئی تھی، پرویز الہیٰ بھی گفتگو میں فیصلوں کیلئے دباؤ ڈالتے رہے، آڈیو لیک میں چیف جسٹس کو فوری فیصلے کا کہا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی وکیل خواجہ طارق رحیم کی اہلیہ رافعہ طارق اور چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی ساس ماہ جبین نون کی مبینہ آڈیو لیک ہوئی ہے جس میں دونوں خواتین کو چیف جسٹس کے اختیارات سے متعلق قانون اور ملک میں مارشل لا لگنے سے متعلق باتیں کرتے سنا جا سکتا ہے