ملک بھر میں عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات شروع

کراچی (پی پی آئی)ملک بھرمیں پیر سے عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات منایا جارہا ہے۔اس حوالے سے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ بچوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات یقینی بنا رہے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ حکومت محفوظ اور موثر ویکسین کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پْرعزم ہے، حکومت حفاظتی ٹیکوں کی رینج 100 فیصد یقینی بنانے کے لیے پْرعزم ہے۔قادر پٹیل کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن بیماریوں کے خلاف محفوظ اور موثر طریقہ ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پولیو آج بھی بہت سے بچوں کے مستقبل کے لیے خطرہ ہے۔

Next Post

کراچی کی خون آلود سیاست اور بد امنی و دہشت گردی پر فلم تیار

Mon Apr 24 , 2023
کراچی (پی پی آئی) کراچی کی خون آلود سیاست اور ماضی میں شہر کی بے امنی اور دہشت گردی پر بنائی گئی کرائم تھرلر فلم ’مداری‘ کو بڑی عید پر ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔پروڈیوسر، ہدایت کار اور لکھاری سراج اس سالکن کی کرائم تھرلر فلم کا شائقین کو […]