کراچی (پی پی آئی)پاکستانی شہریوں کو 8 ممالک میں مکمل ویزا فری انٹری حاصل ہے اور دو ملکوں میں پری انرولمنٹ اور پرمٹ کی بنیاد پر انٹری کی سہولت حاصل ہے جبکہ 34 ممالک پاکستانیوں کو 90 دن تک آن ارائیول ویزا دیتے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق پاکستانی بغیر ویزہ حاصل کئے بارباڈوس، ڈومینیکا، گمبیا، ہیٹی، مائیکرونیشیا، سینٹ ونسینٹ اینڈ دی گریناڈینز، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو اور وینوا میں تین ماہ تک قیام کر سکتے ہیں۔قطر میں پاکستانی حیا انٹری پرمٹ کی بنیاد پر 30 دن اور آئیوری کوسٹ میں پری انرولمنٹ کی بنیاد پر 90 دن قیام کرسکتے ہیں۔وہ ممالک جہاں پاکستان کو آن ارائیول ویزے کی سہولت حاصل ہے ان میں انگولا، آزربائیجان، بولیویا،برونڈی، کمبوڈیا، کیپورڈے، کوموروس، کانگو، جبوتی، ایتھوپیا، گبون، گینیا، گینیا بیساو، کینیا، لیسوتھو، مڈغاسکر، ملاوی، ملائیشیا، مالدیپ، موریطانیہ، نیپال، نائیجریا، پالاو، روانڈا، ساموا، سشلی، سیرا لیون، صومالیہ، جنوبی سوڈان، سوری نیم، تیمور لیسٹ، ٹوگو، تووالواور یوگانڈا شامل ہیں۔
Next Post
پاکستان کی خاطر تمام پارٹیوں کو مفاہمت کی طرف جانا ہوگا:جماعت اسلامی پاکستان
Mon Apr 24 , 2023
لاہور(پی پی آئی)جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کی خاطر تمام پارٹیوں کو مفاہمت کی طرف جانا ہوگا۔ان کاکہنا تھا کہ اس وقت ملک میں الیکشن کی ضرورت ہے، تمام پارٹیوں کا الیکشن کی تاریخ پر اتفاق رائے ضرور ی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک صوبے […]
