سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وادی چناب کے لوگوں کا تحریک آزادی کشمیر کے ساتھ کھڑے رہنے کا تجدید عہد

جموں (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں عیدالفطر کے موقع پر جموں خطے کے ضلع بھدرواہ میں اسلام کا سبز ہلالی پرچم لہرایا گیا اور تحریک آزادی کشمیر کے ساتھ کھڑے رہنے کا تجدید عہد کیاگیا۔لوگوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی اوربھدوارہ کے معروف شاعر عبدالرحمن دیوانہ کا مشہورِ زمانہ ترانہ ”عالم اسلام کی ہر فوج کا جھنڈا ہے تو”پڑھا اور اجتماعی دعا کی۔ ضلع ڈوڈہ،رامبن شہر اور دیگرعلاقوں میں بھی اسی طرح کی تقاریب کا انعقاد کیاگیا۔پی پی آئی کے مطابق واضح رہے کہ جموں خطے کی وادی چناب میں پرچم کشائی کی یہ تقاریب ہر سال عیدین کے موقع پر ہر بڑی جامع مساجد اور عیدگاہوں میں منعقد کی جاتی ہیں جن میں کشمیری مسلمان اسلام و آزادی کی تحریک کے ساتھ کھڑے رہنے کا تجدیدعہد کرتے ہیں۔