اسلام آ باد(پی پی آ ئی)محکمہ موسمیات نے بدھ سے بالائی خیبرپختونخوا، بلوچستان، مشرقی پنجاب، بالائی سندھ اور کشمیر سمیت ملک کے شمالی علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔محکمہ مو سمیات نے ان علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ اتوار تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ظا ہر کیا ہے، اس دوران مری، گلیات اور پوٹھوہار میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔
Next Post
کے پی کے میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی پورے ملک کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے: اسد عمر
Tue Apr 25 , 2023
پشاور(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ کے پی کے میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی پورے ملک کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے […]
