اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وزارت مذہبی امور کی نئی ہدایت کے مطابق عازمین حج کیلئے پاسپورٹ جمع کرانے کی تاریخ میں 28 اپریل تک توسیع کردی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت مذہبی امور نے عازمین کیلئے نئی ہدایت جاری کی ہے جس میں بتایا کہ عازمین حج اپنے متعلقہ بینک برانچز میں پاسپورٹ 28 اپریل تک جمع کرواسکتے ہیں۔تاریخ میں توسیع عازمین حج کی سہولت کیلئے کی گئی ہے۔وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ بائیو میٹرک میں مشکلات سے متعلق وزارت مذہبی امور کو آگاہ کیا جاسکتا ہے۔
Next Post
آزادکشمیرمیں پی ٹی آئی حکومت کے بعد پارٹی صدارت بھی تبدیل
Tue Apr 25 , 2023
مظفر آ باد(پی پی آ ئی) آزادکشمیرمیں تحریک انصاف کی حکومت کے بعد پارٹی صدارت بھی تبدیل کر دیا گیا۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق عمران خان نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیرسردارعبد القیوم نیازی کو نیا صدرنامزد کردیا۔تحریک انصاف کے مطابق عبدالقیوم نیازی جلد ریاست میں تنظیم سازی کا عمل مکمل […]
