پاکستان نے عالمی عدم استحکام کے درمیان فوری زرعی خوراک کی تبدیلی پر زور دیا

بلوچستان میں جان لیوا شاہراہوں کے حادثات سے نمٹنے کے لیے ٹریکر سسٹم کا نفاذ

پولیس نے منشیات اور اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑ لی، 14 ملزمان گرفتار

کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 68 ارب روپے مختص

سندھ حکومت کا بڑے امدادی پیکیج کا اعلان، گل پلازہ متاثرین میں ابتدائی چیک تقسیم

گورنر سندھ نے دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں پر فورسز کو سراہا، بچے کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

آزادکشمیرمیں پی ٹی آئی حکومت کے بعد پارٹی صدارت بھی تبدیل

مظفر آ باد(پی پی آ ئی) آزادکشمیرمیں تحریک انصاف کی حکومت کے بعد پارٹی صدارت بھی تبدیل کر دیا گیا۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق عمران خان نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیرسردارعبد القیوم نیازی کو نیا صدرنامزد کردیا۔تحریک انصاف کے مطابق عبدالقیوم نیازی جلد ریاست میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کریں گے۔ پارٹی نظم وضبط کی خلاف ورزی کرنے والے اراکینِ قانون ساز اسمبلی کے جماعت سے اخراج کی بعد حلقوں کی سطح پرامیدواروں کا تعین کیا جائے گا۔یاد رہے کہ سردارعبدالقیوم نیازی ایک سال تک وزیراعظم آزادکشمیر رہے ہیں۔پی ٹی آئی کی طرف سے ہی ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہوئے۔دوسری جانب عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں آزاد کشمیر کی پی ٹی آئی رہنماؤں کی اکثریت غیر حاضر رہی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اراکین سمیت آزاد کشمیر کی حکومت نے عمران خان کی زیر صدارت اجلاس کو ناکام قراردیدیا ہے۔