جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

الیکشن پوراہو یاپنجاب کاہو ہوکررہے گا: شیخ رشید

راولپنڈی(پی پی آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ الیکشن پوراہو یاپنجاب کاہو ہوکررہے گا،عدلیہ کی کردار کشی کی جارہی ہے، شہبازشریف،وزیرداخلہ،وزیرقانون اورفضل الرحمان سامان باندھ لیں قوم یوم نجات کی تیاری کریں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شٰیخ رشید نے کہا کہ زرداری بلاول کووزیراعظم دیکھناچاہتاہے، لیکن اپریل کے مہینے میں غربت کے ہاتھوں ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی میں 41لوگوں نے خودکشی کی جبکہ کل6لوگوں نے خودکشی کی،انہوں نے کہا کہ ساری شریف فیملی نے گھر کی چاردیواری کے اندرعیدالفطرکی نمازاداکی،زرداری نے ناکامی کاساراملبہ شہباز شریف پرڈال دیاہے خود نیک پروین بن کربیٹھ گیا۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ جنرل عاسم منیرکادورہ چین انتہائی اہم ہے جو آئندہ ملک کی خارجہ پالیسی کاتعین کریگا،حکومت عدلیہ کودھمکیاں دینے کے بجائے آئین وقانون کااحترام کرے، ورنہ یہ آئین اورقانون کے شکنجے میں پہلے ہی خودآچکے ہیں،الیکشن میں جانا سیاسی خودکشی کرنے سے بہترہے،فضل الرحمان وہاں لے جاکرمارے گاجہاں کوئی نہیں بچائے گا۔انہوں نے کہاکہ الیکشن پوراہو یاپنجاب کاہو ہوکررہے گا،بلاول نہ ساری دنیاسے5ڈالر امدادلایا نہ آئی ایم ایف سے مسئلہ حل کرایا،عدلیہ کی کردارکشی کی جارہی ہے، شہبازشریف وزیرداخلہ وزیرقانون اورفضل الرحمان سامان باندھ لیں، قوم یوم نجات کی تیاری کریں، عدلیہ کافیصلہ نہ مانا تو عمران خان کال دیگا اور ساری قوم سڑکوں پرہوگی۔