نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم اعتماد کا ووٹ لیں،شیخ رشید نے صدر کو خط لکھ دیا

راولپنڈی(پی پی آ ئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وزیراعظم شہباز شریف کو اعتماد کے ووٹ لینے کے لئے صدر مملکت عارف علوی کو خط لکھ دیا۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے وکیل اظہر صدیق کی توسط سے وزیراعظم کو اعتماد کے ووٹ لینے کے لئے صدر مملکت کو مراسلہ ارسال کیا۔مراسلے میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی میں انتخابات کے لئے فنڈز منظور نہ کروا کر وزیراعظم اکثریت کھو چکے۔خط کے متن کے مطابق الیکشن کرانا حکومت کی آئینی ذمہ درای ہے، قومی اسمبلی میں فنڈز منظور نہ کروا کر وزیراعظم اکثریت کھوچکے ہیں، جس کے بعد وزیراعظم پاکستان کی ایوان میں اکثریت نہیں رہی۔خط میں استدعا کی گئی ہے کہ صدر مملکت وزیراعظم کو ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کی ایڈوائس کریں۔