سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جسٹس ثاقب نثار کے فیصلوں نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا: طلال چوہدری

لاہور(پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے سابق چیف جسٹس ثا قب نثار پر الزام لگاتے ہو ئے کہا کہ ان کے کے فیصلوں نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا، ثاقب نثار نے مجھے توہین عدالت میں نہ حق سزا دی،اس دنیا و آخرت میں پیچھا کروں گا۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں لیگی رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ ثا قب نثار نے کردار و کارکردگی والے وزیراعظم کو تاحیات نااہل کر کے نااہل و نالائق کو صادق و امین قرار دیکر پاکستان کے ساتھ ظلم کیا ہے۔ سو مو ٹو اور توہین عدالت کو ملک کی بربادی کے لئے استعمال کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں دو روپے کی رو ٹی اورسو روپے کا کا ڈالڑتھا،دہشت گردی ختم ہو چکی تھی نہ لو ڈشیڈنگ تھی،جسٹس ثاقب نثار کے فیصلوں نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا،نہ غریب کی روٹی بچی نہ پاکستان کی عزت، حساب ہوگا۔