پرویز الٰہی کی پرویز خٹک کی رہائشگاہ آمد،سعد رفیق سے مصافحہ، ایاز صادق سے گلے ملے

لاہور(پی پی آئی) پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کے موقع پر پرویز الٰہی نے سعد رفیق سے ہاتھ ملایا، ایاز صادق سے گلے ملے۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق سابق ویزر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی پرویز خٹک کی رہائشگاہ آمدہوئی،پرویز الٰہی نے پرویز خٹک سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا،سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کا بھی ٹیلی فون پر پرویز خٹک سے اظہار تعزیت کیا۔حکومت اور اپوزیشن لیڈر شپ میں پرویز خٹک کی رہائشگاہ پر غیر رسمی ملاقات ہوئی،پرویز خٹک کی اہلیہ کی تعزیت پر پرویز الٰہی سے ایاز صادق اور سعد رفیق کا آمنا سامناہوا، خواجہ سعد رفیق اورپرویز الٰہی کا آپس میں مصافحہ کیا،ایاز صادق پرویز الٰہی سے گلے ملے۔اس موقع پر پرویز الٰہی اور ایاز صادق نے کانوں میں سرگوشی کی اور بحران کے حل کیلئے مختصر بات چیت کی، حکومت اور اپوزیشن رہنماوں نے غیررسمی بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پیدا بحران کا حل نکلنا چاہئے،سعد رفیق نے اسد قیصر سے گفتگو کی۔