کھلاڑیوں کو صرف اپنی صلاحیتوں پر اعتماد کی ضرورت ہے:معین خان

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ معین خان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو صرف اپنی صلاحیتوں پر اعتماد کی ضرورت ہے، کسی بھی حالات میں فائٹنگ اسپرٹ دکھانے والی ٹیم ہی فاتح ہوتی ہے۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ ٹیم جیت کے راستے پر آگے بڑھے۔معین خان کے مطابق ان کی وابستگی کے دور میں بھی پاکستان ٹیم میں فائٹنگ اسپرٹ نمایاں دکھائی دی، اب بھی فوکس اس ہی بات پر ہوگا کہ ٹیم کسی صورتحال میں ہمت نہ ہارے۔معین خان نے مزید کہا کہ ہیڈ کوچ کی ذمہ داری ایک چیلنج سمجھ کر قبول کی ہے، دنیائے کرکٹ میں پاکستان ٹیم کو خطرناک حریف کے طور پر منوانا اولین ہدف ہے۔

Next Post

ورلڈ انڈور ٹینس : اینڈی مرے اور ڈیل پوٹرو کا فاتحانہ آغاز

Thu Feb 13 , 2014
روٹرڈیم: عالمی نمبر چھ برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے اور ارجنٹائن کے یوآن مارٹن ڈیل پوٹرو ورلڈ انڈور ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راونڈ میں پہنچ گئے۔ ہالینڈ کے شہر روٹرڈیم میں ہونیوالے ٹینس ٹورنامنٹ میں برطانوی سٹار اینڈی مرے اور فرانس کے روجر ایڈورڈ مد مقابل ہوئے۔ ومبلڈن چیمپئن اینڈی مرے نے فرانسیسی حریف کو سٹریٹ سیٹس میں چھ تین […]