کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عید پر 5 فلمیں ریلیز، کراچی کے سینماؤں میں گہماگہمی

کراچی(پی پی آئی)پاکستان بھر میں عید الفطر کے موقع پر 5 فلمیں ریلیز کی گئی ہیں جس کے باعث سینماؤں میں گہماگہمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ ان فلموں میں سے ایک سابق کرکٹر وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شہنیرا اکرم کی پہلی ڈیبیو فلم ”منی بیک گارنٹی“ ہے فلم کی کہانی ایک بینک ڈکیتی کے گرد گھومتی ہے،۔پی پی آئی کے مطابق ماضی کے مقبول ہیرو شاہد کے بیٹے اور صحافی کامران شاہد کی فلم ”ہوئے تم اجنبی“ کی کہانی 1971 کی جنگ اور سقوط ڈھاکا کے دوران محبت کی ان کہی داستانوں کے گرد گھومتی ہے۔ فلم میکنگ میں جلد ہی اپنا نام بنانے والے ابو علیحہ کراچی کی جرائم کی دنیا پر ایکشن تھرل فلم ”دلدل“ لائے ہیں۔ ابوعلیحہ کراچی کے حالات سے بخوبی واقف ہیں بلکہ کسی حد تک اس کا شکار بھی ہوئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کراچی کی سیاست اور حالات میں دلچسپی رکھنے والے فلم دلدل میں خاصی دلچسپی لے رہے ہیں۔اسی طرح ندیم چیمہ کی ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم ”دوڑ“ اور پنجابی فلم ”لاہور قلندر“ بھی عید پر سینماؤں کی زینت بنی نیز بلال لاشاری کی بلاک بسٹر فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو اس عید پر دوبارہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں ریلیز کیا گیاہے۔