نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نواز شریف سے سعودی عرب میں مقیم پارٹی عہدیداروں کی ملاقات

جدہ(پی پی آ ئی)سعودی عرب میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سے سعودی عرب میں مقیم پارٹی عہدیداروں نے ملاقات کی ہے، جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن) اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی شریک تھے۔مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے مرکزی سیکرٹری جنرل ملک منظور حسین اعوان کی زیر صدارت مسلم لیگ ن اور بزنس کمیونٹی کی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں کوآرڈینیٹر مرزا محمد الطاف، سینئر نائب صدر رانا خالد اکرم، سرپرست رانا محمد اشرف، مسعود احمد پوری، راجہ کمال، راجہ اکرم، سینئر نائب چوہدری وحید، یوتھ ونگ کے صدر حافظ امان اللٰہ، صدر طائف راجہ ظفر اور کثیر تعداد میں عہدیداران اور کارکنان بھی موجود تھے۔ملاقات میں سیاسی اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی جس میں کیا گیا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کو فروغ دیا ہے اور ملک و قوم کی خدمت کی ہے اور اسی عزم کے ساتھ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔