جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ممکنہ بارشیں، صوبے احتیاطی تدابیر اختیار کریں:شیری رحمان

اسلام آ باد/گلگت(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر تمام صوبوں کو خبر دار کرتے ہو ئے کہا کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔سماجی را بطے کی ویب سا ئٹ ٹو ئٹر پروفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا کہ محکمہ موسمیات نے 28 اپریل سے 7 مئی کے دوران میں ملک کے بیشتر حصوں میں آندھی، ڑالہ باری اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے، موسلا دھار بارشوں سے مانسہرہ، ایبٹ آباد، چترال، دیر، سوات، کوہستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں یکم سے 4 مئی اور بلوچستان کے کچھ حصوں اور ڈی جی خان کے پہاڑی علاقوں میں 28 اپریل سے 2 مئی تک سیلاب آسکتا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، مری اور گلیات کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، صوبے بھی احتیاطی تدابیر اختیار کریں، احتیاطی تدابیر میں نالوں کی صفائی، بجلی کے کھمبوں کی مضبوطی اور مقامی سیلاب کی صورت میں سڑکوں تک رسائی شامل ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ کشمیر سے کراچی تک غیر مستحکم موسمی نظام اور سیلاب کی توقع ہے، بلوچستان اور ساحلی علاقوں کے لیے خصوصی ایڈوائزری بھی جاری کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماہی گیر برادری کو اورماڑہ، پسنی، گوادر کے درمیان کٹے سمندروں اور شدید موسم کے امکان سے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔