کراچی کے شہری 75 روپے کا نیا نوٹ استعمال کرنے میں تذبذب کا شکار

کراچی (پی پی آئی)پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی یوم آزادی پراسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے جانے والے 75 روپے کے یادگاری نوٹ سے متعلق ابہام کے باعث شہری اسے استعمال کرنے سے ہچکچا رہے ہیں۔گو شہریوں کی جانب سے 75 روپے کا نوٹ استعمال بھی کیا جارہا ہے تاہم بیشتردکاندار اور شہری اسے قبول کرنے سے انکارکر رہے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق نوٹ استعمال نہ کرنے کی وجوہات میں غلط معلومات اور آگاہی کے فقدان کابڑا عمل دخل ہے۔عوام کی جانب سے افواہوں پرکان دھرکر 75 روپے کے نوٹ کے لین دین سے انکار پر دکاندار بھی پریشان ہیں جن کا کہنا ہے کہ گاہک یہ نوٹ لیتے ہی نہیں ہیں۔واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے گزشتہ سال 75 روپے کا یادگاری نوٹ عوامی لین دین کے لیے جاری کیا تھا۔

Next Post

میجرشبیر شریف شہید نشان حیدر کا80واں یوم پیدائش آج منایا جائیگا

Thu Apr 27 , 2023
کراچی (پی پی آئی)پاک فوج کے ہیرومیجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کا80واں یوم پیدائش28اپریل کو منایا جائے گا اس سلسلے میں مختلف شہروں میں منعقدہ تقریبات میں شہید کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق میجر شبیر شریف شہید 28اپریل1943ء کو ضلع گجرات کے علاقہ […]