کراچی (پی پی آئی)پاک فوج کے ہیرومیجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کا80واں یوم پیدائش28اپریل کو منایا جائے گا اس سلسلے میں مختلف شہروں میں منعقدہ تقریبات میں شہید کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق میجر شبیر شریف شہید 28اپریل1943ء کو ضلع گجرات کے علاقہ کنجاہ میں پیدا ہوئے انہوں نے لاہور کے سینٹ انتھونی سکول اور گورنمنٹ کالج جیسے اداروں میں تعلیم حاصل کی بعدازاں انہوں نے پاکستانی فوجی درس گاہ کاکول اور 19اپریل 1964 میں فرنٹیر فورس رجمنٹ میں شمولیت اختیار کی،3دسمبر 1971کو وہ بطور کمپنی کمانڈر فرنٹیر فورس رجمنٹ ہیڈ سلیمانکی کے محاذ پر تعینات تھے اس دوران انہوں نے دشمن فوجیوں اور ٹینکوں کو بھاری نقصان پہنچایا اور6دسمبر 1971کو ملک و قوم کیلئے اپنی جان قربان کر دی شہادت کے وقت ان کی عمر28برس تھی ان کی ہمت اور بہادری کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں سب سے بڑے ملٹری اعزاز نشان حیدر سے نوازا۔میجر شبیر شریف شہید سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے بڑے بھائی تھے۔
Next Post
الخدمت فاؤنڈیشن کا حکومت ترکیہ سے اظہار تشکر
Thu Apr 27 , 2023
انقرہ(پی پی آئی)ترکیہ کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں الخدمت فاونڈیشن پاکستان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ترکیہ حکومت کی جانب سے ’تمغہ حْسن کارکردگی‘ سے نوازا گیاہے جس پرلخدمت فاؤنڈیشن نے حکومت ترکیہ سے اظہار تشکرکیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق اِس حوالے سے ایوان صدر ترکیہ میں […]
