سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کاووٹ حاصل کرلیا

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وزیراعظم شہبازشریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کاووٹ حاصل کرلیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پارلیمان میں 180 ووٹ حاصل کر کے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے۔سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہواجس میں مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم، جے یو آئی اور دیگر جماعتوں کے ارکان شریک ہوئے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے وزیراعظم پر اعتماد کے ووٹ کی قرارداد پیش کی۔وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کی جانے والی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ پارلیمان وزیرِ اعظم شہباز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں گذشتہ سماعت پر جسٹس منیب اختر کی جانب سے ریمارکس دیے گئے تھے کہ کیونکہ پارلیمان نے فنڈ جاری کرنے کے حوالے سے قرار داد منظور نہیں کر سکے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وزیرِ اعظم تو پارلیمان کا اعتماد ہی کھو چکے ہیں۔