شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فاشسٹ حکومت طاقت کے نشے میں اندھی ہوگئی: فرخ حبیب

لاہور(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ فاشسٹ حکومت طاقت کے نشے میں اندھی ہوگئی پرویز الٰہی صاحب کے گھر پر حملہ کردیا گیا ہے، گھر کے دروازے توڑے جارہے ہے، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے۔سماجی را بطے کی ویب سا ئٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں فرخ حبیب نے کہا کہ پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی تحلیل کردی تھی اس کی سزا انکو دی جارہی ہے، بکتر بند گاڑی سے گیٹ توڑ دیا گیا ہے، چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری شجاعت کے گھر ایک ہی احاطہ میں ہے کوئی دیوار بھی نہیں ہے لیکن اقتدار میں رہنے کے لیے ساری خاندانی وضع داری ختم کردی گئی ہے ان کے بھائی کے گھر کے دروازے توڑے جارہے ہے، گھر میں خواتین موجود ہے لیکن افسوس چوہدری شجاعت، سالک حسین کی جانب سے مکمل خاموشی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ چوہدری شجاعت اور سالک کے گھر کا بھی فسطائیت اور ظلم سے محفوظ نہیں ہے، ایسی وزارت اور اقتدار سے اچھا ہے پی ڈی ایم حکومت کو ٹھوکر مار کر باہر حکومت چھوڑ دے، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا فیملی کی خواتین کا بھی خیال نہیں رکھا گیا۔