پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

الیکشن کا ڈھونگ رچا کرعمران مقدمات سے بچنا رہے ہیں: کیپٹن صفدر

اسلام آباد (پی پی آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما وسابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر)صفدر نے کہا کہ آئین ضیا الحق نے توڑا یا مشرف نے دو بار توڑا گیا،اس کے بعد آئین کو پانامہ کے فیصلے میں دھچکا لگا تھا، آئین کو دو ہزار اٹھارہ میں فیض حمید کی قیادت میں دھچکا لگایا گیا۔ پی پی آئی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر)صفدر نے کہا کہ وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لے کر پیغام دیا کہ آج بھی پارلمینٹ کا اعتماد انہیں حاصل ہے،الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں،آج عوام کو الیکشن سے کوئی دلچسپی نہیں ہے عوام کو مسئلہ مہنگائی سے ہے،چیزیں سستی ہونی چاہیے جو کہ حکومت کوشش کر رہی ہے،اگر الیکشن مسائل کا حل ہے تو الیکشن ہونے چاہئیں،عمران خان اس لئے الیکشن کا ڈونگ رچا رہیہیں کیونکہ وہ مقدمات سے چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان نے دو ہزار تیرہ کی طرح الیکشن ہار کے پھر پنکچر کا شور مچانا ہے اْن کو ہی بار بار پنکچر لگتے ہیں،سیاسی لوگوں میں مذاکرات ہوتے رہنے چاہیں،مہنگائی کا ذمہ دار وہ شخص ہے جس نے نواز شریف کو پانامہ میں گھر بھیجا،ثاقب نثار اور جنرل باجوہ یہ دونوں قوم کے مجرم ہیں ان کی وجہ سے مہنگائی ہوئی۔