متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جان بچانے والی ادویات 14 جبکہ عام دوائیں 20 فیصد مہنگی

اسلام آباد (پی پی آئی) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ادویات کی قیمت میں 14 سے 20 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گندم کی خریداری، روز ویلٹ ہوٹل اور ادویات کی قیمتوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران کمیٹی نے جان بچانے والی ادویات 14 فیصد جبکہ عام دوائیں 20 فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔پی پی آئی کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے روز ویلٹ ہوٹل نیویارک دوبارہ کھولنے کے لیے وزارت ایوی ایشن کی سفارشات کی منظوری دے دی۔ ای سی سی نے 1.145 ملین ڈالر کے دستیاب فنڈز کو روزویلٹ ہوٹل دوبارہ کھولنے کے لیے استعمال کرنے کی بھی اجازت دے دی۔