پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیموں کے 4 ملزمان گرفتار

کراچی(پی پی آ ئی) کاونٹرٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے شہرقائد میں کالعدم تنظیموں کیلئے فنڈریزنگ کی اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان گرفتار کرلیے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کاونٹرٹیررزم ڈپارٹمنٹ شعبہ تفتیش نے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران 4ملزمان گرفتار کرلیے ہیں، ملزمان سے چندے کی رسیدیں اوررقم برآمد کر لی گئی۔گرفتار ملزمان میں رحیم الحق اورغلام محمد خان، عبداللہ عرف فاروق اورتنویر ندیم عرف نوید شامل ہیں۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزمان خفیہ طورپراپنی تنظیموں کیلئے چندہ جمع کررہے،تھے اور رقم کو شہرمیں دہشتگردی کی کارروائیوں میں استعمال ہونیکا خدشہ ہے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ دوسری جا نب سندھ رینجرز اور پولیس نے کراچی کے علاقے سکندرگوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان گرفتار کرلیے۔ترجمان رینجرزسندھ کے مطابق گرفتار ملزمان اسامہ اور شہریار ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم میں ملوث ہیں، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ،موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی گئی، ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر کے فرار ہورہے تھے۔ ملزمان شہر میں 30 سے زائد ڈکیتی کی وارداتیں کرچکے ہیں، ملزمان نے ملیر،صفورا، گلستان جوہراورگردونواح میں وارداتیں کیں، ملزمان نے سکندرگوٹھ میں راجپوت ڈیری شاپ میں بھی ڈکیتی کی تھی۔ترجمان رینجرزسندھ کے مطابق ملزمان کو قانونی کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔