پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پکڑ دھکڑ شریف برادران کا پرانا وطیرہ اور ہر کام جعلی ہے:پرویزالٰہی

لاہور(پی پی آ ئی) تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پکڑ دھکڑ شریف برادران کا پرانا وطیرہ ہے، ان کا ہر کام جعلی ہے۔لاہور ہائیکورٹ پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پکڑ دھکڑ تو شریف برادران کا پرانا وطیرہ ہے، ان کے پاؤں پڑ جائیں تو خیر نہیں ہوتی، نواز شریف بھگوڑا ہے ملک میں آئے پھر بات ہوگی۔پرویز الٰہی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا آپ سیاسی لوگ بیٹھ کر فیصلہ کرلیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ توعمران خان مانتے ہیں، لیکن شریفوں کا ہر کام جعلی ہے، میں نے عمران خان کو جس کا کہا ان سب کو ٹکٹیں دی گئیں۔سابق وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ نگران حکومت نے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے منصوبے روک دیئے، یہ حکومت صحافیوں کیلئے کچھ کرنا نہیں چاہتی۔