جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تین ماہ سے ایم کیو ایم کے پاس مردم شماری کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں:مصطفیٰ کمال

کراچی(پی پی آ ئی) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے ڈیجیٹل مردم شماری میں کراچی کے ساتھ سازش کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ مردم شماری پر سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نا انصافی ہو رہی ہے۔ کرا چی میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ تین ماہ سے ایم کیو ایم کے پاس مردم شماری کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں، عجیب بات ہے ہمیں خود کو گنوانے کیلئے پورے ملک کے چکر کاٹنا پڑ رہے ہیں، مردم شماری میں تقریباً 10 لاکھ گھروں کو نہیں گنا گیا، شہر کی دیگر سیاسی جماعتوں کا اس عمل میں کوئی عمل دخل نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم کوئی مراعات یا زمین کا ٹکڑا نہیں مانگ رہے، جب ہم پہلی بار شکایتیں لیکر گئے تو دوست ناراض ہوگئے، آخری میٹنگ میں وزیراعظم نے ایم کیو ایم کا شکریہ ادا کیا، سیاسی جماعتوں نے ٹویٹ کیا ایم کیو ایم نے کراچی کا سودا کر دیا، ایم کیو ایم مردم شماری پر بک گئی ہے۔